پیر، 13 مارچ، 2017
جمعرات، 9 مارچ، 2017
شاہ رخ خان کی پشاور زلمی کے مالک کو بڑی پیشکش
پاکستان سپر لیگ 2 کی کامیابی نے جہاں دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کیا وہیں ایونٹ کیکامیابی نے پڑوسی ملک بھارت کو بھی متاثر کیا اور پی ایس ایل 22 فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے چرچے بھی بھارت میں ہورہے ہیں۔ پی ایس ایل 2 کی کامیابی سے بھارتی اداکار شاہ رخ خان اسحد تک متاثر ہوئے ہیں کہ انہوں نے انڈین پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز اور پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کی پیشکش کی ہے،
بھارت نے ایل او سی پر امریکی جاسوس ڈرون استعمال کرنا شروع کردیئے
بھارت نے لائن آف کنٹرول پر امریکی ساختہ ڈرونز استعمال کرنے شروع کردیئے ہیں جن کامقصد پاکستان کی جاسوسی کرنا ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقوں راجوڑی اور پونچھ سیکٹر میں ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ہے۔ نائٹ وژن یعنی رات میں دیکھنے کی صلاحیت سے لیس یہ ڈرونز امریکی ساختہ ہیں اور ممکنہ طور پر امریکا ہی سے براہِ راست خریدے بھی گئے ہیں جبکہ ان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سرینگر میں بنایا گیا ہے جہاں سے پاکستانی سرحد پر فوجیوں اور افراد کی نقل و حرکت پر ان ڈرونز کے ذریعے نظر رکھی جارہی ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو مزید بڑھانے کا سبب بنے گا۔ اگرچہ ان جاسوس ڈرونز کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں لیکن ذرائع کے مطابق جاسوسی اور نگرانی میں استعمال ہونے والے یہ ڈرونز وہی ہیں جنہیں پاکستان نے خریدنے کےلیے واشنگٹن سے بات کی تھی لیکن امریکا نے انہیں پاکستان کو فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا

پاک فوج نے ایل و سی پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا بھارتی دعوی مسترد کردیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا الزام عائد کیا گیا جسے پاک فوج نے یکستر مسترد کردیا۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)