منگل، 31 جنوری، 2017

وہاب ریاض کے والد انتقال کرگئے

لاہور: 
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے والد انتقال کر گئے.
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے والد انتقال کر گئے، سکندر ریاض کسانہ کو کچھ روز قبل بلڈ پریشر مسائل کی وجہ سے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پیسر بھی کچھ دنوں سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں سے والد کی علالت کی اطلاع کے ساتھ ان کی صحت یابی کیلئے اپیل کر رہے تھے لیکن آج وہ انتقال کر گئے۔
وقار یونس، اسد شفیق، اظہر محمود، سہیل تنویر، کامران اکمل، عمر گل، اظہر علی اور دیگر نے وہاب ریاض اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں