جمعہ، 7 جولائی، 2017

دھونی کی تنخواہ سے متعلق رمیز راجہ کے بیان پر بھارتی چراغ پ ا

ئی دہلی: رمیز راجہ نے کہا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود دھونی کو اے کیٹیگری کنٹریکٹ دیا گیا۔ فوٹو: فائل
سابق پاکستان کرکٹر رمیز راجہ کی جانب سے بھارتی بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کیتنخواہ کے حوالے سے دیے جانے والے بیان پر بھارتی چراغ پا ہوگئے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
رمیز راجہ نے گزشتہ دنوں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ٹیسٹ کرکٹ کی بقاء کے حوالے سے گفتگو کی تھی اور اس دوران مہندر سنگھ دھونی اور شاہد آفریدی کی مثال دی تھی۔ رمیز راجہ نے کہا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی بقاء کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں پھر بھی بی سی سی آئی نے انہیں اے کیٹیگری کا کنٹریکٹ دے رکھا ہے اور پی سی بی نے بھی آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود اے کیٹیگری میں رکھا تھا۔
رمیز راجہ کا موقف تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لیے کرکٹ بورڈز کو ان کھلاڑیوں کو زیادہ معاوضے دینے چاہئیں جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں تاہم ان کا یہ بیان بھارتی شائقین کو زیادہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے ٹوئیٹر پر رمیز راجہ پر خوب تنقید کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں